33

سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر حجت الاسلام سید حسن نقوی کا اظہارِ افسوس

  • News cod : 57835
  • 30 سپتامبر 2024 - 9:41
سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر حجت الاسلام سید حسن نقوی کا اظہارِ افسوس
پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر قم ایران حجت الاسلام سید حسن نقوی نے سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر قم ایران حجت الاسلام سید حسن نقوی نے سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ انکی شہادت سے تمام اہل اسلام بالخصوص گروہ مقاومت غمگین ہے مگر ظالم حکومتیں اور ان کے سربراہ یہ جان لیں کہ ہمارے آنسو ہمارے کمزوری نہیں بلکہ یہ آنسو ہماری ہمت اور ہمارے عزم میں اضافہ کا باعث ہے۔

انہوں نے اس عظیم سانحے کو عالم اسلام کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین بالخصوص رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57835

ٹیگز