المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت قرآن و حدیث کا 17واں سالانہ مقابلہ پاکستان بھر میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں طلبہ وطالبات اور علم و دانش سے شغف رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رواں سال 277 دینی مدارس اور قرآنی مراکز سے 8433 افراد شریک ہوئے، جن میں 3563 خواتین اور 4870 حضرات شامل تھے۔
اختتامی تقریب میں کامیاب شرکاء کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا، جبکہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پاکستان میں سابق نمائندے حجت الاسلام تہرانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازاگیا












