دوسری عالمی جنگ کے بعد ایران نے امریکی فوجی طاقت کو سب سے دھچکا لگایا، نیویارک ٹائمز
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوئی بھی ملک ایران جتنا امریکہ کی فوجی صلاحیت اور اثر و رسوخ کو چیلنج کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد ایران وہ ملک ہے جس نے امریکی فوجی طاقت کو سب سے زیادہ مؤثر طریقے سے دھچکا لگایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ عظیم دوم کے بعد کے دور میں دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں رہا جو امریکہ کی فوجی صلاحیتوں اور اس کے عالمی اثر و رسوخ کو ایران کی طرح چیلنج کرنے میں کامیاب ہوا ہو۔
اخبار کے مطابق اسلامی جمہوری ایران نے گزشتہ دہائیوں کے دوران خطے میں امریکی پالیسیوں اور فوجی موجودگی کے مقابلے میں ایک ایسا نظام اور حکمت عملی تیار کی ہے جس نے واشنگٹن کی طاقت اور اثر کو سنجیدہ انداز میں چیلنج کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران نے مختلف ادوار میں اپنی علاقائی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں اور اتحادی نیٹ ورک کے ذریعے امریکہ کی فوجی برتری کو محدود کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس کی مثال دوسری عالمی جنگ کے بعد کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔












