آج عالم اسلام کا اہم مسئلہ تمام مسلمانوں کے مابین عالمی اتحاد ہے، نمایندہ ولی فقیہ خراسان رضوی
مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: آج شہر قم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے دنیا بھر میں اہل بیت علیہم السلام کے علم و معارف کو پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل رسول نے ہر دور میں دین اسلام کی بقا کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں آل محمد نے اپنے کریمانہ اخلاق کے ذریعے دین خدا کی طرف دعوت دی ان کا پاکیزہ کردار قرآن و سنت کے عملی شکل اور مجسم تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام اپنے کریمانہ اخلاق کے باعث کریم آل محمد اور عالم آل محمد کے نام سے جانے جاتے ہیں۔