امتحانات مدارس محسن ملتؒ شروع، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا دورہ
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے فوجداری ترمیمی بل 2021ء کو مسترد کرتے ہیں، متنازعہ ترمیمی بل ہمیں منظور نہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمشیہ شیعہ علماء، قائدین اور عمائدین نے مثبت کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ فوجداری ترمیمی بل 298A) 2021) کو مسترد کرتے ہیں، یہ بل ملک میں افراتفری، انتشار، بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے لہٰذا اس بل کو کسی بھی صورت منظور نہ کیا جائے۔