وفاق

31ژانویه
عزاداری تشیع کا دوسرا نام ہے، اس کے راستے میں رکاوٹ تشیع کے راستے میں رکاوٹ ہے، علامہ عارف حسین واحدی

عزاداری تشیع کا دوسرا نام ہے، اس کے راستے میں رکاوٹ تشیع کے راستے میں رکاوٹ ہے، علامہ عارف حسین واحدی

شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر دور کی طرح آج کے دور میں بھی دین اسلام اور شریعت مصطفیٰ کے سربلندی اور بقا کے لئے عزاداری شہداۓ کربلا ضروری ہے عزاداری کے مقاصد وہی ہیں جو کربلا میں نواسہ رسول، دلبند بتول مظلوم کربلا کے عظیم مقاصد تھے۔

31ژانویه
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عشرہ فجر کے آغاز پر امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عشرہ فجر کے آغاز پر امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمنی (رہ) کے مزار پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

30ژانویه
فاطمہؐ شمع تربیت

فاطمہؐ شمع تربیت

 انسان کا اپنی اولاد،اعزاواقرباء ،خاندان اور قوم کے لئے نمونہ عمل ہونا اس معنٰی میں ہے کہ اس کا ہر فعل،ہر کام ان سب کے لئے حجت قاطعہ اور واضح دلیل کی حیثیت رکھتا ہے ۔گویا ان افراد کا اپنا ذاتی کوئی فعل،عمل اور سیرت نہیں ہوتی بلکہ اس شخصیت کی سیرت کے سائے میںاپنے کاموں کو انجام دیتا ہےجس کی وہ پیروی کرتاہے

30ژانویه
رہبر معظم انقلاب کے بین الاقوامی امور حج و زیارت کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام سید جواد مظلومی انتقال کرگئے

رہبر معظم انقلاب کے بین الاقوامی امور حج و زیارت کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام سید جواد مظلومی انتقال کرگئے

مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی امور برائے حج و زیارت کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید جواد مظلومی انتقال کر گئے۔

30ژانویه
شکارپور میں شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی/دھشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر نئے آپریشن کا مطالبہ

شکارپور میں شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی/دھشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر نئے آپریشن کا مطالبہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وارثان شہداء نے جس جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مشن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ جن دہشت گردوں نے بے گناہ انسانوں کا خون بہایا ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر نئے آپریشن کی ضرورت ہے۔

30ژانویه
پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب 56 اسلامی ریاستوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی

پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب 56 اسلامی ریاستوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی

انہوں نے اسلامی مشترکات کے فروغ اور فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمنوں کا سب سے موثر ہتھیار فرقہ واریت ہے۔ امریکہ، اسرائیل، انڈیا اور دیگر عالمی طاقتیں اس ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں۔

30ژانویه
ٹرمپ کی بیہودہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا میں امریکہ ذلیل اور رسوا ہو رہا ہے، نائب امام جمعہ سکردو

ٹرمپ کی بیہودہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا میں امریکہ ذلیل اور رسوا ہو رہا ہے، نائب امام جمعہ سکردو

نائب امام جمعہ سکردو بلتستان آغا باقر الحسینی نے خطبہ جمعہ میں، تقوی الہی اختیار کرنے و امانت داری اور اچھے لوگوں سے دوستی اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ احادیث کے مطابق جمعہ غریبوں کا حج ہے لہذا نماز جمعے کی اہمیت اور فلسفہ کو سمجھ کر پاپندی سے شرکت کریں۔

29ژانویه
ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کرانے کی کوششیں تیز، دونوں جانب سے ملے مثبت اشارے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کرانے کی کوششیں تیز، دونوں جانب سے ملے مثبت اشارے

مغربی ایشیا میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے امریکا کو کافی کچھ کرنے کا موقع ملتا ہے اسی لئے وہ اس کشیدگی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی کوشش میں رہتا ہے لیکن کویت اور قطر جیسے علاقائی ممالک دونوں ممالک کے درمیان دوستی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

29ژانویه
سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قراردادپیش، یوم ولادت حضرت زہراؑیوم مادر کےطورپرمنانے کا مطالبہ

سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قراردادپیش، یوم ولادت حضرت زہراؑیوم مادر کےطورپرمنانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت خاتون جنت ، دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کو یوم مادر کے طور پر منایا جائے۔