کراچی میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی

28نوامبر
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد

کجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری انسانیت سے مربوط ہے۔ مقررین نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کریں اور اس کام کے لئے عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات قائم کئے جا رہے ہیں لیکن امریکہ اور صہیونی طاقتوں کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے