آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

21سپتامبر
ایران کا دیگر ممالک میں کوئی فوجی اڈہ نہیں، البتہ معنوی موجودگی نے امریکا کو وحشت زدہ کردیا ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایران کا دیگر ممالک میں کوئی فوجی اڈہ نہیں، البتہ معنوی موجودگی نے امریکا کو وحشت زدہ کردیا ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

دفاع مقدس کے سرگرم کارکنوں سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہمہ گير بھرپور دفاع کی وجہ سے ملک بڑی حد تک ممکنہ فوجی حملوں سے محفوظ ہوگيا ہے اور جیسا کہ ہم نے دیکھا بارہا کہا گيا کہ فوجی آپشن میز پر ہے لیکن وہ آپشن میز سے ہل بھی نہیں پایا کیونکہ دشمن، جنگ میں ایرانی قوم کو پہچان چکے تھے اور جانتے تھے کہ وہ کسی حرکت کی شروعات تو کرسکتے ہیں لیکن اسے ختم ایرانی قوم ہی کرے گی۔

29نوامبر
عراق کی ترقی کے دشمنوں کے خلاف عوام اور پرجوش جوانوں کی توانائيوں کے سہارے ڈٹ جائيے، رہبر انقلاب

عراق کی ترقی کے دشمنوں کے خلاف عوام اور پرجوش جوانوں کی توانائيوں کے سہارے ڈٹ جائيے، رہبر انقلاب

عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر کہا کہ عراق کی ترقی و پیشرفت اور اس کا اپنی حقیقی بلندی پر پہنچنا، اسلامی جمہوریہ کے مفاد میں ہے

17نوامبر
قم کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب، شہید اور شہادت کے باب میں کلیدی نکات کا جائزہ

قم کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب، شہید اور شہادت کے باب میں کلیدی نکات کا جائزہ

آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنی تقریر کے ایک دوسرے حصے میں شہادت کو خدا سے سودا اور قومی مصلحتوں کی تکمیل بتایا۔ انھوں نے کہا: شہادت، جہاں خداوند عالم سے سودا ہے وہیں اس سے قومی مصلحتوں کی تکمیل بھی ہوتی ہے۔ اللہ کی راہ میں شہادت، قومی مصلحتوں اور قوم کے مفادات کی تکمیل کرتی ہے۔