اب ارسطو بھی پریشان ہے

28فوریه
اب ارسطو بھی پریشان ہے

اب ارسطو بھی پریشان ہے

تحریر: نذر حافی انسان کیلئے جھگڑوں سے فرار ممکن نہیں۔ انہی جھگڑوں کا قلمی نام تاریخِ بشریّت ہے۔ بیسویں صدی کا پہلا بین الاقوامی جھگڑا 28 جولائی1914ء کو شروع ہوا۔ اسے پہلی جنگِ عظیم کا نام دیا گیا۔ اس جھگڑے میں جرمنی، آسٹریا، ہنگری، ترکی اور بلغاریہ ایک طرف تھے جبکہ دوسری طرف برطانیہ، فرانس، روس، اٹلی، رومانیہ، پرتگال، جاپان اور امریکا تھے۔