امیرالمومنین علیہ السلام

05ژوئن
امریکہ اور یورپ کو ایران سے خوف ہے تو ایران کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے، علامہ شبیر میثمی

امریکہ اور یورپ کو ایران سے خوف ہے تو ایران کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور یورپ کو ایران سے خوف ہے تو وہ ایران کے ایٹم بم کی وجہ سے نہیں ہے، پوری ذمہ داری سے بات کر رہا ہوں، ایران سے اگر پرابلم ہے تو ایران کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ ”اے سلمانؑ! تمہاری قوم، اگر علوم ستاروں پر ہوں گے تو وہاں سے توڑ کر لے آئیں گے۔“ آج ایرانی قوم ٹیکنالوجی میں خواہ وہ میڈیکل ٹیکنالوجی ہو، نینو ٹیکنالوجی ہو یا دیگر، اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ لوگ حیران ہیں کہ اتنی پابندیوں کے باوجود یہ لوگ کیسے ترقی کر رہے ہیں۔ یہ اس لئے نہیں کہ ایرانی ہیں، بلکہ اس لئے کہ اہل بیت علیہم السلام کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ جو قوم اہل بیت علیہم السلام کے نقش قدم پر چلے گی، اللہ تعالیٰ اسے عزت و مقام دے گا۔

14فوریه
امیرالمومنینؑ باب مدینۃ العلم ہیں اور عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت، سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان

امیرالمومنینؑ باب مدینۃ العلم ہیں اور عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت، سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان

سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے کہا کہ بغیر علم کے انسان نہ دین سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی بندگی کا حق ادا کر سکتا ہے۔ امیرالمومنین علیہ السلام باب مدینۃ العلم ہیں، وہ اللہ کے خالص بندےہیں لہذا انکے چاہنے والے ان دو باتوں سے غافل نہ رہیں کیوں کہ عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت ہے۔