حافظ محمد فرقان گوہر، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم

04دسامبر
امامت کی ضرورت اور افادیت خطبہ سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کی روشنی میں

امامت کی ضرورت اور افادیت خطبہ سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کی روشنی میں

بی بی دوعالم کی نظر میں امام کا تصور سیدہ نساء العالمین نے امام کی مفہومی وضاحت کی بجائے، اس کی عینی صفات پر روشنی ڈالی ہے تاکہ عملی اور مصداقی شکل میں امام کا تصور عیاں ہو جائے۔ اس بیان سے بی بی کے نزدیک امامت کا تصور اور اس کی صفات نہایت شفاف انداز میں سامنے آجاتی ہیں کیونکہ آپ نے امامت کی عملی تصویر کو سامنے رکھ کر اس کی صفات کا تذکرہ کیا ہے، جس کے مطابق امام ان صفات کا حامل انسان ہوتا ہے۔