حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

27ژوئن
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا رہبر معظم انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر مبارکباد

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا رہبر معظم انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر مبارکباد

دشمن کی مختلف سازشوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود انتہائی شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات کے تیرہویں دورے کا انعقاد ایران میں اسلامی اور انقلابی نظام کی بنیادوں کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں حوزہ علمیہ کے فرزند برومند جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کا حسن انتخاب بھی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔