رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی

09مارس
ایم ڈبلیوایم رہنما زہرا نقوی کی جانب سے خواتین کی عالمی دن پر قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

ایم ڈبلیوایم رہنما زہرا نقوی کی جانب سے خواتین کی عالمی دن پر قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرار داد میں کہا گیا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 1973کے آئین میں خاص طور پر صنفی مساوات کی ضمانت دی گئی ہے ،آئین میں یہ شرط دی گئی ہے کہ صرف جنس کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا ،اس کے علاوہ آئین شادی، کنبہ، ماں اور بچے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قومی زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی بھرپور شرکت کو بھی یقینی بناتا ہے ۔