کتاب لقاء اللہ (سیر و سلوک) – درس 10
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو فی الفور کم کیا جائے اور ملک میں جاری اشیاء کی قلت کو ختم کیا جائے نیز ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔
جامع مسجد المصطفیٰ شیخوپورہ کے پرنسپل و امام مسجد علامہ فضل عباس قمی کو لاپتہ کئے جانے کے خلاف صوبائی دفتر سے جاری مذمتی بیان میں صدر ایس یو سی سندھ نے کہا کہ اگر کوئی شہری کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے تو اس ملک میں قانون موجود ہے، آئین موجود ہے، عدالتیں موجود ہیں، ایسے فرد یا افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیئے، ان پر کیس چلنے چاہیئں نہ کہ کسی کو بھی اٹھا کر غائب کر دیا جائے۔
اجلاس کے ایجنڈے کے دوسرے اور اہم نکتے “بلدیاتی انتخابات” کے حوالے سے اجلاس میں شریک صوبائی کابینہ کے اراکین سے مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں مفصل گفتگو کی گئی، اس موقع پر تمام شرکاء اجلاس نے آئیندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا یمن کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ اس وقت یمن کا بنیادی نقشہ تباہ ہوچکا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ہزاروں لوگ جن میں خواتین، بچے، بزرگ شامل ہیں وہ اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں۔