علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ

30سپتامبر
تقویٰ و پرہیز گاری کے لئے انسان کو خوداحتسابی اور خود سازی پر توجہ دینی چاہیے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

تقویٰ و پرہیز گاری کے لئے انسان کو خوداحتسابی اور خود سازی پر توجہ دینی چاہیے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ان کا کہنا تھا انسان اگر کاغذ قلم سے اپنی روزانہ کی کارکردگی لکھے اور شام کو خود چیک کرے تو اسے پتہ چلے گا کہ اس نے دن کا تقریباً کافی حصہ فضولیات میں گزاردیا ہے۔ اس لئے تقویٰ و پرہیز گاری کے لئے انسان کو خوداحتسابی اور خود سازی پر توجہ دینی چاہیے ۔حافظ ریاض نجفی نے کہا پیغمبر اسلام نے صفر سے کام شروع کیا۔اس نیلگوں آسمان کے نیچے بعثت رسول کے بعد تین سال تک صرف تین افراد یعنی خود رسول اللہ، حضرت خدیجہ اور حضرت علی کے علاوہ کوئی اللہ کی نماز کو ادا نہیں کرتا تھا۔