مسجد خاتم الانبیاء، امامبارگاہ سید آباد، امامبارگاہ حسینی نیچاری اور امامبارگاہ ہزارہ ناصر آباد سمیت علمدار روڈ، میکانگی روڈ، بروری روڈ ، ہزارہ ٹاون

06می
کوئٹہ میں تیسری شب قدر کے موقع پر مساجد و امامبارگاہ میں اعمال کا انعقاد

کوئٹہ میں تیسری شب قدر کے موقع پر مساجد و امامبارگاہ میں اعمال کا انعقاد

رمضان المبارک کی تیئسویں شب اور تیسری شب قدر کی آمد پر صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مساجد اور امامبارگاہوں کی جانب سے اعمال شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دعا، مناجات، علمائے کرام کی تقاریر اور اعمال قرآن پاک سمیت دیگر اعمال سر انجام دیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات میں مجالس ہوئیں، جن میں مسجد خاتم الانبیاء، امامبارگاہ سید آباد، امامبارگاہ حسینی نیچاری اور امامبارگاہ ہزارہ ناصر آباد سمیت علمدار روڈ، میکانگی روڈ، بروری روڈ اور ہزارہ ٹاون کی دیگر مساجد شامل ہیں۔