میٹنگ

04دسامبر
پاراچنار، مدرسہ جعفریہ میں کرم بھر کے علمائے کرام کا اہم اجلاس/ہماری سب سے بڑی کامیابی اتحاد میں مضمر ہے

پاراچنار، مدرسہ جعفریہ میں کرم بھر کے علمائے کرام کا اہم اجلاس/ہماری سب سے بڑی کامیابی اتحاد میں مضمر ہے

پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا اور کہا کہ کرم کے حالات آئے روز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، جسکے سدباب کیلئے ہر سطح پر تیاری کی ضرورت ہے، جبکہ تیاری کا راز ہمارے باہمی اتحاد میں پوشیدہ ہے۔

18آوریل
سکردو اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے، تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

سکردو اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے، تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا:اس وقت سکردو مسائلستان بنا ہوا ہے۔ بجلی، صحت ، روڈ اور پانی سمیت بہت سارے مسائل ہیں، لہذا میرا مشورہ یہ ہے تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے اور حکومت سے مخصوص گرانٹ کا مطالبہ کیا جائے۔ جو مسائل فور ی حل طلب ہوں ان کا فوری اور جو طویل المیعاد ہوں ان کیلئے مستقل حل نکالا جائے۔ ان مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔