میڈیا میں عریانی

30می
میڈیا میں عریانی اور فحاشی کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری پر فرض ہے، علامہ شبیر میثمی

میڈیا میں عریانی اور فحاشی کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری پر فرض ہے، علامہ شبیر میثمی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں عریانی اور فحاشی کو عام کیا جا رہا ہے۔میں چپ رہ سکتا ہوں، نہ آپ چپ رہ سکتے ہیں۔ شاید ہم لوگوں کی آنکھیں چیزوں کو دیکھنے کی عادی ہوگئی ہیں۔ معصومین علیہم السلام نے ہمیں یہ اصول دیا ہے کہ حد اقل برائی کو برائی جانو۔ سید الشہداء کا فرمان ہے کہ اب بنی امیہ نے برائی کو برائی کی حیثیت سے نہیں رہنے دیا، برائی کو اچھائی سمجھ کر آگے بڑھا دیا۔ یزید رجل فاسق، فاجر، معلن بالفسق۔ یزید فاسق ہے فاجر ہے، کھلے عام شراب پیتا ہے۔ ظاہراً تو تختِ خلافت پر بیٹھا ہے اور کھل کر شراب پی رہا ہے اور کوئی روک نہیں رہا۔ میں اور آپ بھی اگر اسی رو میں بہہ گئے کہ جو ہوتا ہے ہونے دیں ہم کیا کرسکتے ہیں۔ نہیں، مجھ پر بھی فرض ہے، آپ پر بھی فرض ہے کہ جو آواز اٹھا سکتا ہے اس پر آواز اٹھانا واجب ہے۔