میڈیکل سائنس

25جولای
کورونا وائرس سے نوجوان ایرانی سائنسدانوں کی معرکہ آرائی

کورونا وائرس سے نوجوان ایرانی سائنسدانوں کی معرکہ آرائی

ویکسین بنانے کا ہمارا ریکارڈ سو سال پرانا ہے۔ آج جو ممالک ویکسین بنا رہے ہیں ان میں سے بعض کو یہ ٹیکنالوجی ایران سے ملی ہے۔ یعنی ایران نے ویکسین بنانے کے سلسلے میں ان ممالک کی مدد کی ہے۔ ایران میں میڈیکل سائنس ہمیشہ سے کافی پیشرفتہ رہی ہے۔ تاریخ میں ہمارے یہاں بڑے حاذق اطباء گزرے ہیں جن کی کتب اور نظریات دنیا کی میڈیکل کمیونٹی میں آج بھی معتبر مانے جاتے ہیں۔