نواسہ پیغمبر اکرم سیدالشہدا ؑ

19آگوست
عاشورا حریت کی ایک تعبیر بن چکا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

عاشورا حریت کی ایک تعبیر بن چکا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

ائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عاشورا محرم الحرام 1443ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورا حریت کی ایک تعبیر بن چکا ہے اور جب بھی عاشورہ کا ذکر ہوا تو انسان کے ذہن میں امام حسینؑ اور ان کی لازوال قربانی کا نقش اجاگر ہوا۔روز عاشور سے قبل شب عاشور بھی اپنے اندر ایک الگ تاریخ کی حامل ہے جب امام ؑ عالی مقام نے عاشورا کے حقائق سے اپنے ساتھیوں ، جانثاروں اور بنو ہاشم کو آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ عاشورا برپا ہونے کی عملی شکل کیا ہوگی؟