واعظین بانیان مجالس و عزاداران

20جولای
محرم الحرام کا آغاز،قائد ملت کا علماء خطباء واعظین بانیان مجالس و عزاداران کے نام پیغام

محرم الحرام کا آغاز،قائد ملت کا علماء خطباء واعظین بانیان مجالس و عزاداران کے نام پیغام

قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی نے محرم الحرام 1445ھ کے آغاز پر علماء و ذاکرین، خطباء و اعظین، بانیان مجالس، لائسنسداران، عزاداران، ماتمی و نوحہ خوان حضرات کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ماضی میں ارض پاک کے ہر مکتب اور مسلک کا پیروکار آزادی کی فضا میں اپنے اپنے طریقہ کار اور تعلیمات و عقائد کے مطابق محرم الحرام مناتا تھا، اس طرح عزاداری سیدالشہدا (ع) کے فروغ کے ساتھ ساتھ اہل بیت رسولؐ کے ساتھ محبت اور وابستگی میں اضافہ ہورہا تھا