وَیۡلٌ

13نوامبر
ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں، علامہ شیخ شفا نجفی

ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں، علامہ شیخ شفا نجفی

علامہ شیخ شفاء نجفی نے اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں آیات قرآنی سے ا ستفادہ ہوتا ہے کہ کم ناپنے تولنے والا آخرت اور روزِ جزا پر ایمان نہیں رکھتا ۔ اگر وہ قیامت کا ایمان ویقین رکھتا ہوتا، بلکہ گمان بھی رکھتا ہوتا تو اسے احساس ہوتا کہ جتنا مال اُس نے بے ایمانی کر کے کم دیا ہے اس کا قیامت کے دن حساب ہوگا۔ اس مال کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اگریہ احساس ہوتا تو وہ کبھی ایسی خیانت نہ کرتا اگر ایمان ہو تو وہ یہ خیال رکھتا کہ اگرچہ وہ حقدار کو غافل کر کے اسے مطلوبہ مال سے کم لے سکتا ہے۔