یکساں تعلیمی نصاب

02فوریه
ہم واضح اور دوٹوک الفاظ میں موجودہ متنازعہ اور مسلکی نصاب کو رد کرتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم پاکستان

ہم واضح اور دوٹوک الفاظ میں موجودہ متنازعہ اور مسلکی نصاب کو رد کرتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے دیگر مرکزی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد نئی نسل کو مخصوص مسلکی نظریات سے ہم آہنگ کرنا ہو۔یکساں نصاب تعلیم صرف اسی صورت قابل قبول ہے جب سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں امیر غریب کے فرق کو مٹا کریکساں انداز سے جدید علوم سکھائے جائیں۔

21ژوئن
وفاق المدارس کابینہ کا اجلاس/  وقف املاک ایکٹ شریعت کے منافی،مدارس کی رجسٹریشن پراتحاد تنظیمات مدارس کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

وفاق المدارس کابینہ کا اجلاس/ وقف املاک ایکٹ شریعت کے منافی،مدارس کی رجسٹریشن پراتحاد تنظیمات مدارس کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

جامعتہ المنتظر میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقدہونے والے اجلاس میں وقف املاک ایکٹ کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے متنازع قانون پر نظر ثانی کا اقدام لائق تحسین قراردیا گیا اور کہاگیا کہ حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبے پر کمیٹی تشکیل دی جو کام کر رہی ہے، اس حوالے سے پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

16ژوئن
یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، علامہ سبطین سبزواری

یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی مسلمات کونظر انداز کرکے ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،قومی یکجہتی اور اتحاد امت کے خلاف اس گھناونی سازش کو مسترد کرتے ہیں ۔