1)۔ تقوی کا حصول:

26مارس
روزے کے تربیتی نکات

روزے کے تربیتی نکات

ان اہم عبادات میں سے ایک روزہ ہے جو انسان کو خودسازی، تزکیہ نفس اور باطنی پاکیزگی میں مدد دیتی ہیں۔ روزہ کی برکت سے انسان اپنے سرکش نفس کو لگام دینے کے قابل ہو جاتا ہے اور اپنی شہوت اور نفسانی خواہشات سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ روزے کے ذریعے انسان نفس امارہ کی ناجائز اور نامعقول خواہشات پر قابو پا سکتا ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں: "روزہ نفسانی خواہشات کو کمزور کر دیتا ہے”۔