عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین صلوات پڑھنے کے الفاظ و عبارات میں فرق پایا جاتا ہے۔شیعیان اہل بیت کے ہاں صلوات کیلئے مشہور ترین الفاظ "اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحمّدٍ وَ آلِ مُحمّد” ہیں۔البتہ اسلامی مذاہب کے ہاں اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ "اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحمّدٍ” صلوات کی عبارت کا اصلی حصہ ہے؛ اختلاف ان عبارات میں ہے جو اس جملے کے بعد لائی جاتی ہیں۔