دشمن ، مومن و کافر، نیک و بد ،

23اکتبر
رحمت اللعالمین(ص) کی رحمت کے جلوے

رحمت اللعالمین(ص) کی رحمت کے جلوے

ارباب لغت کے نزدیک رحمت کے معنی رحمدلی، کسی پر مہربان ہونا، کسی پر شفقت کرنا اور ترس کھانا ہیں۔ لفظِ رحمت انسان کے لیے نرمی، محبت سے پیش آنا اور لغزشوں و کوتاہیوں کو نظر انداز کرنے کے معنی میں آتا ہے۔ لیکن یہی لفظ جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے معنی اللہ تعالی کی ذات اور ہستی کے شایان شان مراد لینا ہوں گے۔ لہذا اللہ تعالی کا رحیم ہونے سے مراد اللہ تعالی کا انسان کی خطائیں بخش دینا اور انسان کی غلطیوں اور بڑے بڑے جرائم پر فورا پکڑ نہ کرنا اور اپنی نعمتوں سے اس کو نوازنا ہے۔