چوٹی

15دسامبر
آج اگر دنیا کے سامنے اسلامی نظام اپنے حقیقی شکل میں آجائے تو باقی تمام نظام خود بخود مِٹ جائیں گے،علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

آج اگر دنیا کے سامنے اسلامی نظام اپنے حقیقی شکل میں آجائے تو باقی تمام نظام خود بخود مِٹ جائیں گے،علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

"اسلاموفوبیا اور مذہبی شدّت پسندی" کے موضوع پر منعقدہ آنلائن سیشن سے گفتگو میں حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کہاکہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اور اس کا عالمی منشور اور ایجنڈا 'صلحِ جہانی' ہے۔یوں اس کے تمام احکام و قوانین بھی آفاقی و جہانی ہیں۔ اسلام کے قانون کا نام ' قرآن' اور اس کے رہبر کا نام 'محمدؐ' ہے۔اسلام اپنے اندر ہر قوم و قبیلہ اور ہر خطے کے لوگوں کو اپنانے کی ظرفیّت رکھتا ہے لیکن افسوس آج دنیا میں بعض نادان افراد کی نادانی اور جہالت کی وجہ سے اسلام بدنام ہو رہا ہے۔