28

نواب شاہ میں “عالمی یوم خواتین” کے عنوان سے سیمنار+تصاویر

  • News cod : 10018
  • 08 فوریه 2021 - 22:39
نواب شاہ میں “عالمی یوم خواتین” کے عنوان سے سیمنار+تصاویر
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا اپنی والدہ گرامی حضرت خدیجہ کی صفات عالیہ کا واضح نمونہ تھیں جود و سخا، طرز تفکر اور نیکی میں اپنی والدہ کی وارث اور ملکوتی صفات و اخلاق میں اپنے پدر بزرگوار کی جانشین تھیں۔ وہ اپنے شوہر حضرت علی(ع) کے لئے ایک دلسوز، مہربان اور فدا کار زوجہ تھیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ خواتین علم و عمل پاکستان کی جانب سے جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کے موقع پر سیمینار بعنوان “عالمی یوم خواتین”مرحبا ھال سکرنڈ شہر ضلع نواب شاہ میں منعقد کی گئی، سیمینار سے خصوصی طور پر حجت الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین الحسینی اور خواہر معصومہ نے خطاب کیا، جب کہ مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری، سید عباس علمدار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا اپنی والدہ گرامی حضرت خدیجہ کی صفات عالیہ کا واضح نمونہ تھیں جود و سخا، طرز تفکر اور نیکی میں اپنی والدہ کی وارث اور ملکوتی صفات و اخلاق میں اپنے پدر بزرگوار کی جانشین تھیں۔

وہ اپنے شوہر حضرت علی(ع) کے لئے ایک دلسوز، مہربان اور فدا کار زوجہ تھیں ۔ آپ کے قلب مبارک میں اللہ کی عبادت اور پیغمبر کی محبت کے علاوہ اور کوئی تیسرا نقش نہ تھا۔ زمانہ جاہلیت کی بت پرستی سے آپ کوسوں دور تھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10018