7

مفسر قرآن آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

  • News cod : 10093
  • 09 فوریه 2021 - 16:34
مفسر قرآن آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے استاد حوزہ مفسر قرآن آیت اللہ سید محمد ضیاء آبادی  کی وفات پر تعزیتی بیان میں کہاکہ آیت اللہ ضیاء آبادی ایک ایسے عظیم انسان تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے استاد حوزہ مفسر قرآن آیت اللہ سید محمد ضیاء آبادی  کی وفات پر تعزیتی بیان میں کہاکہ آیت اللہ ضیاء آبادی ایک ایسے عظیم انسان تھے جنہوں نے اپنی تمام عمر امت مسلمہ کے فکری ارتقاء اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں وقف کی۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے ممتاز عالم دین، استاد اخلاق اور مفسر قرآن آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خدا مرحوم کو جوار آئمہ معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ آیت اللہ ضیاء آبادی نے دینی علوم کی ترویج اور مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی۔ اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں، ان سے کسب فیض کرنے والوں اور بالخصوص ان کے وابستگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور وابستگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10093