11

آج بھی انقلاب شہداء کی قربانیوں اور امام راحل کے خلوص کی وجہ سے زندہ ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 10194
  • 10 فوریه 2021 - 16:50
آج بھی انقلاب شہداء کی قربانیوں اور امام راحل کے خلوص کی وجہ سے زندہ ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
۴٢ سال گزر گئے الحمدللہ آج بھی انقلاب اسلامی اپنی ساکھ مضبوط کھڑا ہے.

وفاق ٹائمز کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے انقلاب اسلامی ایران کی ۴٢ویں یوم تاسیس پر اپنے بیان میں کہا کہ ۴٢ سال گزر گئے الحمدللہ آج بھی انقلاب اسلامی اپنی ساکھ مضبوط کھڑا ہے انکا کہنا تھا یہ شہداء کی قربانیوں اور امام راحل کے خلوص اور رھبر معظم امام خامنہ ای کی دور اندیشی بصیرت اور محنتوں کا نتیجہ ہے کہ اتنی پابندیوں کے باوجود ایران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک زندہ حقیقت کے طور پر نا صرف موجود بلکہ ترقیوں کی جانب گامزن ہے دعا ہے پروردگا عالم اس انقلاب اسلامی کو امام زمانہ کے انقلاب سے متصل فرمائے اور ایسے روز بروز کامیابیوں اور ترقیوں سے ہمکنار ہو.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10194