19

عورت کے لئے شرم سے بڑھ کر کوئی زیور نہیں اور چادر سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، محترمہ فرحانہ گلزیب

  • News cod : 10843
  • 17 فوریه 2021 - 20:34
عورت کے لئے شرم سے بڑھ کر کوئی زیور نہیں اور چادر سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، محترمہ فرحانہ گلزیب
پرنسپل مدرسہ فاطمیہ خانم فرحانہ گلزیب نے کہاکہ نامحرم رشتوں سے حجاب شرعی لازمی ہےخواتین کو چاہئیے کہ وہ تعلیمات اسلامی حاصل کریں تاکہ انہیں پتا چلے کو محرم ہے کون نامحرم، ہماری خواتین پڑھی لکھی ہیں لیکن ان کو ابھی حرام حلال محرم نامحرم کا پتہ نہیں ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوم شرم و حیا کے عنوان سے مدرسہ فاطمیہ فیصل آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا.

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور حجاب کے سلسلے میں ٹیبلو پیش کیا اور حجاب کرنے کے طریقے بتائے گئےاور تقریب سے پرنسپل مدرسہ فاطمیہ خانم فرحانہ گلزیب نے خطاب میں کہا کہ سورہ نور میں آیت 30 اور 31 میں خداوند عالم نے مرد اور عورت دونوں کو نگاہ نیچی رکھنے کا کہا ہے.

انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت دونوں اگر احکام خداوندی پر عمل کریں گے تو وہ معاشرہ صالح ہوگا ایک عورت جب اپنے گھر سے عریاں اور تنگ لباس پہن کر نکلتی ہے تو اس گھر کے مردوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی عورتوں کو بے پردہ باہر نہ جانے دیں.

خانم فرحانہ گلزیب کا مزید کہنا تھا نامحرم رشتوں سے حجاب شرعی لازمی ہےخواتین کو چاہئیے کہ وہ تعلیمات اسلامی حاصل کریں تاکہ انہیں پتا چلے کو محرم ہے کون نامحرم،  ہماری خواتین پڑھی لکھی ہیں لیکن ان کو ابھی حرام حلال محرم نامحرم کا پتہ نہیں ہے. اور ہمارے پاس بہترین اسوہ و نمونہ جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا ع انہوں نے فرمایا عورت کا بہترین زیور پردہ اور حیاء ہے.

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم مسلمان ہیں مسلم ملک میں رہتے ہیں لہذا ہمیں مغربی تہذیب کو نہیں اپنانا چاہیے اسلام عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اسلام میں رشتوں کا تقدس اور احترام ہے اسلام شرم و حیاء اور ادب کا دین ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10843