وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق والمدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ افضل حیدری نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو محمد علی سدپارہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر فخر ہے، انکی ملک کیلئے کامیابیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔
علامہ افضل حیدری نے ممتاز کوہ پیما کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی سدپارہ کی فتوحات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو کے ٹو کی چوٹی سر کرنے اور وہاں سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواب لیے محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھی 8200 کی بلندی پر بوٹل نک کراس کر چکے تھے کہ اْن سے مواصلاتی رابطہ کٹ گیا،جس کے بعد سے تاحال محمد علی سدپارہ و ساتھی لاپتہ ہیں، جب کہ مہم میں شریک ساجد سدپارہ کے مطابق ان کے والد اور ساتھیوں نے چوٹی سر کر لی تھی اور واپسی پر حادثہ ہوا۔












