10

آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا دل چھلنی کر دیں ، نور الحق قادری

  • News cod : 11196
  • 21 فوریه 2021 - 22:15
آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا دل چھلنی کر دیں ، نور الحق قادری
حضرت فاطمتہ الزہرا(س) کے مقام تک آج تک کوئی پہنچ پایا نہ ہی ممکن ہے۔ بنت رسول(ص) مظلوموں کی امید ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے، اسلام آباد میں سالانہ خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے پوری امہ کو اکٹھا ہونا ہو گا۔ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے در کے سوالی ہیں، ان کی سیرت و کردار سے استفادہ کرنا ہو گا۔

جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ حضرت فاطمتہ الزہرا(س) کے مقام تک آج تک کوئی پہنچ پایا نہ ہی ممکن ہے۔ بنت رسول(ص‌‌) مظلوموں کی امید ہیں، آج کشمیری و فلسطینی مظلوم ہمیں پکارتے ہیں۔

خاتون جنت کانفرنس سے سلطان علی احمد اور فیصل کنڈی  علامہ راجہ ناصر عباس  سمیت  دیگر  نے بھی خطاب  کیا ۔ علماء و مشائخ نے تعلیمی نصاب میں سیرت فاطمہ(س) باب شامل کرنے اور بین الاقوامی ناموس رسالت قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11196