43

حضرت علی علیہ السلام تاریخ انسانیت کی محیر العقول شخصیت

  • News cod : 11740
  • 25 فوریه 2021 - 19:29
حضرت علی علیہ السلام تاریخ انسانیت کی محیر العقول شخصیت
آپ نے خود فرمایا:ھلک فی رجلان محب غال ومبغض قال۔یعنی دوگروہوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی۔ایک وی حو محبت میں غلو تودشمنی میں عداوت کے مرحلے میں پہنچ جائیں۔

تحریر : سکندر بہشتی

امیرالمومنین جضرت علی ابن ابی طالب کی ذات تاریخ میں ایک محیر العقول شخصیت کے طور پر ہمیں نظرآتی ہے۔جہاں آپ کے فضائل ومناقب اپنے عروج پر ہیں اور آپ کے ماننے والوں اور پیروکاروں کی عشق ومحبت بھی اپنے بلندیوں کوچھوتی نظر آتی ہے۔اسی کمالات سے عشق کی بنا پر دوست نما دشمنوں نے دوستی کے نام پر انحراف کاراستہ اپنا یاتو دوسری طرف آپ کے دشمنوں کی دشمنیاں بھی حد سے زیادہ نظرآتی ہے۔

آپ نے خود فرمایا:ھلک فی رجلان محب غال ومبغض قال۔یعنی دوگروہوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی۔ایک وی حو محبت میں غلو تودشمنی میں عداوت کے مرحلے میں پہنچ جائیں۔

راہ افراط وتفریط سے ہٹ کر وسطی کو نجات وسعادت کے طور پر انتخاب کرنااور آپ کی حقیقی زندگی وتعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی واحد کامیابی کا راستہ ہے۔

علی کی یوم ولادت علی کی ذات،سیرت،کردار اور شخصیت کو اس کی گہرائیوں سے سمجھنے کا بہترین موقع ہے۔

علی کو پہچاننے کا ذریعہ بھی قرآن،رسول اکرم واہل بیت جیسے پاکیزہ سرچشمے ہیں۔

علی کابچپن،نوجوانی،جوانی،عمررسیدگی کے سارے ایام کا مطالعہ کریں۔
بچپن کاوہ ماحول جہاں پیغمبر کی زیر سرپرستی آپ کی تربیت ہورہی ہے۔

نوجوانی کے آیام مکہ میں بعثت اور دعوت الہی کے سرآغاز اور مشکلات وسختیوں سے گرا زمانہ،

جوانی مدینہ میں اسلامی معاشرے کاقیام،اسلام کے نشروفروغ،جنگ وجدال اور فتح وکامیابی میں آپ صف اول کے مجاہد وسپہ سالارہیں،
جزیرۃ العرب میں اسلام کا پرچم بلند ہوتے ہیں،ادھر پیغمبر بسوی پرودگار ر حمت خداوندی کے مہمان بنتے ہیں۔
ساتھ ایک مرتبہ پھر مشکلاف،اسلام کی بقا ومسلمانوں کی مصلحت میں خاموشی کاطویل عرصہ،اسلام کے تحفظ کی خاطر مشورت اور رہنمائی کا فریضہ،

25سال بعد ایک بار پھر عوام کاہجوم،بیعت اور منصب خلافت پر عدل وانصاف اور اسلامی اقدار کی خاطر اصلاح کاآغاز کے ساتھ ہی داخلی مشکلات قاسطین،ناکثین ومارقین کے ساتھ جہاد۔اور نہ رکنے والے فتنے سے مقابلہ۔۔۔

زندگی مجاہدت،عبادت،عشق خداوندی،اطاعت رسول،دن اتحفظ،اشاعت اسلام مگر انجام پڑ مسجد میں شہادت فزت برب الکعبہ کے ساتھ دنیا کو پیغام دیا:

علی اللہ کے گھر میں پیدا ہوئے،ُاللہ کے گھر میں شہادت۔اور دونوں کے درمیان کی زندگی بھی بندگی،اطاعت وعبادت اور اللہ کی راہ میں گزار کر ہمیشہ کے لیے کامیاب۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11740