17

یوم ولادت امیر المومنین ع اور والد کے دن کی مناسبت سے کتاب”والد کی تکریم” کی رونمائی

  • News cod : 11873
  • 26 فوریه 2021 - 15:46
یوم ولادت امیر المومنین ع اور والد کے دن کی مناسبت سے کتاب”والد کی تکریم” کی رونمائی
محمد رفیق مغل ایک ممتاز پاکستانی شاعر ہیں جو اہل بیت (ع) سے مجت کرتے ہیں اور ان سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں؛ ان کی لکھی گئی کتابیں "پاؤں تلے جنت"، "امام رضا (ع) اور مشہد"، "نسیم کربلا"، "عالم اسلام کی مثالی ماؤں" اور "گلستان رضا" (ع) کا نام لیا جا سکتا ہے۔

وفاق ٹائمز : حضرت علی (ع) کے یوم ولادت اور والد کے دن کی مناسبت سے اسلام آباد کے شہر راولپنڈی میں قائم خانہ فرہنگ ایران میں اردو زبان میں لکھی گئی کتاب “والد کی تکریم” کی کتاب کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ادیبوں، شعرا، یورنیورسٹی کے پروفیسرز، فارسی زبان میں دلچسبی رکھنے والوں اور اہل بیت (ع) سے محبت کرنے والوں نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر “احسان خزاعی” نے حضرت علی (ع) کے یوم ولادت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر شاعر کی نظموں میں عوام اور سامعین میں بیداری کے احساس کو بیدار کرنے کی صلاحیت ہونی ہوگی؛ جس طرح علامہ اقبال کی نظموں نے لوگوں کو بیدار کیا اور اس لیئے وہ ہمیشہ کیلئے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی معاشرے میں شاعر یا ادیب نہیں ہوتے تو وہ خالی اور بے روح ہے۔

خزاعی نے پاکستانی بیدار شاعر “محمد رفیق مغل” کی لکھی گئی کتاب “والد کی تکریم” کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کو ائمہ اطہار(ع) کی آیات، حکایات اور احادیث کا استعمال کرتے ہوئے سلاست اور بڑی خوبصورت انداز میں مرتب کیا گیا ہے اور اس کتاب نے مغل صاحب کے سائنسی اور ادبی کارنامے کو مزید روشن کردیا ہے۔

منعقدہ اس تقریب کے دوران، پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت علی (ع) سے متعلق کچھ اشعار پڑھ کے سنائے گئے اور مقررین نے حضرت علی (ع) کے بلند مقام اور والد کی تکریم کی ضرورت پر تقریریں کیں۔

در این اثنا والد کی تکریم کی کتاب کے کاتب نے اس تقریب کے انعقاد پر ایرانی خانہ فرہنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کتاب کے ابتدا میں حضرت رسوال اکرم (ص) اور اہل بیت (ع) کی مدح میں شاعری کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ کتاب نوجوانوں کی دینی تعلیمات کے فروغ اور اسلامی اتحاد کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ محمد رفیق مغل ایک ممتاز پاکستانی شاعر ہیں جو اہل بیت (ع) سے مجت کرتے ہیں اور ان سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں؛ ان کی لکھی گئی کتابیں “پاؤں تلے جنت”، “امام رضا (ع) اور مشہد”، “نسیم کربلا”، “عالم اسلام کی مثالی ماؤں” اور “گلستان رضا” (ع) کا نام لیا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11873