33

اگر ہم مظبوط خاندان محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا، محترمہ حنانقوی

  • News cod : 12905
  • 09 مارس 2021 - 11:47
اگر ہم مظبوط خاندان محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا، محترمہ حنانقوی
انھوں نے کہا کہ اگر ہم مظبوط خاندان ! محفوظ عورت! مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا ایسے راہنما و رہبر بیٹے جو دین اسلام کی بقا اور شان ہیں.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کیطرف سے لاہور کے PC ہوٹل میں مضبوط خاندان،! محفوظ عورت،! مستحکم معاشرہ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ثمینہ سعید کی خصوصی دعوت پہ محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے بطور سپیکر خصوصی شرکت کیت قریب میں ضلع کی نامور خواتین جن میں ڈاکٹرز پروفیسرز وکلاء اور مختلف شعبہ جات کی خواتین نے شرکت کی.

محترمہ حنا تقوی نے اپنےخطاب میں کہا کہ خاتون کے معنی حیا دار پردے میں رہنے والی کے ہیں خواتین صرف وہ ہی ہیں جو معزز ہیں معاشرے کی تمام عورتوں کو خواتین نہیں کہتے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم مظبوط خاندان ! محفوظ عورت! مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا ایسے راہنما و رہبر بیٹے جو دین اسلام کی بقا اور شان ہیں اور ایسی با عظمت بیٹیاں مشکل سے مشکل حالات میں بھی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہیں

تقریب میں عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری اور حمیرا رضوی سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے بھی شرکتِ کی

تقریب کے اختتام پہ شرکاء محفل نے حنا تقوی سے ملاقات کی اور خطاب کو سراہا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12905