13

بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علماکونسل

  • News cod : 13166
  • 11 مارس 2021 - 16:49
بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علماکونسل
شیعہ علما کونسل نے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے ، اس کا باقاعدہ اعلان 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اورعزاداری کے خلاف مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہیں۔

شیعہ علما کونسل نے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے ، اس کا باقاعدہ اعلان 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پنجاب کے مختلف مقامات پر غیر آئینی اور غیر قانونی طورپر پولیس گردی کے ذریعے جھوٹے مقدمات درج کرکے بانیان مجالس کو ہراساں کیا گیا۔ جسے قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میں گھسے کچھ ناصبی عناصر بھی عزاداری کو محدود کرناچاہتے ہیں مگر انہیں مایوسی اور بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تما م مقدمات کو واپس لے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13166