12

مرکزی پلیٹ فارم زاٸرین سمیت ہر سطح پر قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے، علامہ سید ظفر نقوی

  • News cod : 13447
  • 15 مارس 2021 - 15:26
مرکزی پلیٹ فارم زاٸرین سمیت ہر سطح پر قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے، علامہ سید ظفر نقوی
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بیرون ممالک قومی پلیٹ فارم قاٸد محبوب کی قیادت میں ہر میدان میں قوم کی خدمت کر رہا ہے، یہ دفتر پوری قوم کا دفتر ہے بغیر کسی تنظیمی وابستگی کے دفتر ہر شخص کی خدمت کیلٸے حاضر ہے. 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے پاکستان تشریف لائے ہوۓ معروف نوحہ خوان قربان حسین جعفری اور سالار حضرات کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

اجلاس سے نماٸندہ قاٸد ملت جعفریہ پاکستان و مدیر دفتر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے خصوصی خطاب کیا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بیرون ممالک قومی پلیٹ فارم قاٸد محبوب کی قیادت میں ہر میدان میں قوم کی خدمت کر رہا ہے، یہ دفتر پوری قوم کا دفتر ہے بغیر کسی تنظیمی وابستگی کے دفتر ہر شخص کی خدمت کیلٸے حاضر ہے.

انہوں نے کہا کہ ھم زاٸرین کے ہر سطح پر معاملات اٹھاتے ہیں سالار حضرات اور زاٸرین اپنی مشکلات یا کسی قسم کی رہنماٸی کیلٸے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں.

انکا مزید کہنا تھا کہ معرفت کے ساتھ زیارت کرنا بہت ضروری ہے تاکہ یہ معنوی سفر انسان کی زندگی میں تبدیلی کا باعث بنے اس کیلٸے پاکستان میں زاٸرین تربیتی کیمپ کی اشد ضرورت ہے اس کیلٸے ہم قافلوں کو علماء کرام فراہم کرنے کیلٸے حاضر ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور اپنے ملک پر فخر کرتے ہیں ہمیں دوران سفر نظم و ضبط، اخلاق و کردار کے ساتھ اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہیے.

مدیر دفتر نے کہا کہ سفر زیارت کے بہتر سے بہتر بنانے اور اس سفر کو با مقصد بنانے کیلٸے سالار حضرات کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوۓ منظم منصوبہ بندی کرنی چاہیے.

اجلاس سے شعبٸہ زاٸرین کے مسٸول اور خادم حرم حضرت فاطمہ معصومہ س سید ناصر عباس انقلابی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ زاٸرین کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں اور بغیر کسی معاوضہ کے زاٸرین کی رہنماٸی کرنا ہمارا نصب العین ہے.

انہوں نے کہا سالہا سال سے ہم بغیر کسی لالچ کے زاٸرین کی خدمت کر رہے ہیں اور دفتر قاٸد ملت نے ہر مشکل کھڑی میں زاٸرین کے ساتھ تعاون کیا.

انقلابی نے کہا ہمیں اعزاز ہے کہ بغیر کسی لسانی و علاقی وابستگی کے زاٸرین کی خدمت کرتے ہیں ہمارے ساتھ جب چاہیں رابطہ کرسکتے ہیں.

شعبٸہ زاٸرین کے مسٸول نے کہا مجھے حرم حضرت فاطمہ معصومہ س کا خادم بنایا گیا یہ پوری پاکستانی قوم کیلٸے باعث فخر ہے اور میں تمام پاکستانی مٶمنین کی جانب سے حرم میں ڈیوٹی کرتا ہوں.

انہوں نے ایران ،عراق اور شام کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوۓ کہا کہ دنیا بھر سے زاٸرین ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ھم ہر وقت خدمت کیلۓ حاضر ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13447