12

امام حسین علیہ سلام کی آفاقی شخصیت تمام حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ سیدہ زہرا نقوی

  • News cod : 13516
  • 17 مارس 2021 - 15:31
امام حسین علیہ سلام کی آفاقی شخصیت تمام حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ سیدہ زہرا نقوی
کربلا کے میدان میں حضرت عباس علیہ السلام نے جس عزم وحوصلہ ، شجاعت وبہادری اور ثابت قد می کا مظاہرہ کیا اس کو بیان کرنے کا مکمل حق ادا کرنا نہ تو کسی زبان کے لئے ممکن ہے اور نہ ہی کسی قلم میں اتنی صلاحیت ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت امام حسین علیہ سلام و حضرت عباس علمدار علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ تین اور چار شعبان المعظم سید الشھداء امام حسین علیہ سلام اور ان کے با وفا بھائ اور سالار لشکر حضرت غازی عباس علمدار علیہ سلام کی ولادت باسعادت کے یہ مبارک ایام تمام اہل اسلام و محبان اہلبیت علیھم السلام کے لیے عید سے کم نہیں یہ ایام جو اھلبیت سے منسوب ہیں تمام عاشقان محمد و آل محمد علیھم السلام کے لیے باعث برکت اور پر مسرت ہیں

انھوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ کا میلاد عظیم الشان انداز سے منانا چاہیے کیونکہ یہ وہ ہستی ہیں جن کے دم سے دین اسلام اور کل انسانیت کو بقا و دوام حاصل ہوا

انہوں نے کہا کہ جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے امام عالی مقام کی فضیلت و عظمت پر کثرت سے روایات موجود ہیں آپ کی ذات گرامی منبع ھدایت ہے اور تاریک دلوں کو روشن کرنے والے نور کا سرچشمہ ہے ان کا کہنا تھا کہ فرزند حیدرؑ و بتولؑ تمام انسانوں کے لیے نجات کی کشتی ہیں اور ھدایت کا چراغ ہیں انہوں نے کہا امام حسین علیہ سلام نے معرکہ کربلا سجا کر رہتی دنیا تک آنے والی نسلوں کو عزت سے جینے کا راستہ دکھلا دیا حضرت عباس علیہ سلام کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوۓ سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کربلا کے میدان میں حضرت عباس علیہ السلام نے جس عزم وحوصلہ ، شجاعت وبہادری اور ثابت قد می کا مظاہرہ کیا اس کو بیان کرنے کا مکمل حق ادا کرنا نہ تو کسی زبان کے لئے ممکن ہے اور نہ ہی کسی قلم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اسے لکھ سکے مولا حسین ع کے با وفا اور زمانے کے فقیہ بھای نے جرات بہادری اور وفا کے ساتھ ساتھ اپنے امام کی اطاعت کرنے کا سلیقہ ہمیں سکھایا انھوں نے بتلایا کہ امام وقت کے ہر حکم کے سامنے کیسے سر تسلیم خم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا ہمارا لاکھوں سلام ہو اہلبیت علیھم السلام کے عظیم گھرانے پر جو شمع ھدایت ہیں اور جنکی پاک و پاکیزہ سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13516