11

پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیتانی ملاقات نے دنیا کے سامنے نجف اشرف کی اہمیت کومزید واضح کیا، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

  • News cod : 13827
  • 22 مارس 2021 - 1:43
پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیتانی ملاقات نے دنیا کے سامنے نجف اشرف کی اہمیت کومزید واضح کیا، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے بیان کیا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی اور پوپ فرانسس کی ملاقات نے ایک بار پھر پوری دنیا کو نجف اشرف کی اہمیت کا احساس دلایا ہےاورعراقیوں کو اس نعمت پرفخر کرنا چاہئے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےمتعدد صحافیوں اورچینلوں سے بات کرتےہوئےعراقی عوام کو دعوت دی کہ وہ اپنی تاریخی شناخت و پہچان سےاصلاح اورتعمیر نو میں فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق مختلف ادیان و ثقافتوں کو اپنی آغوش میں لئےہوئےہے،عراق تاریخ رقم کرنےوالا ملک ہے اسلئے ضروری ہے کہ اپنی پہچان،اپنی شناخت کونہ صرف باقی رکھیں بلکہ حتی المقدور اس کا دفاع بھی کریں اوراپنےمستقبل کی بناء اس پررکھیں۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے بیان کیا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی اور پوپ فرانسس کی ملاقات نے ایک بار پھر پوری دنیا کو نجف اشرف کی اہمیت کا احساس دلایا ہےاورعراقیوں کو اس نعمت پرفخر کرنا چاہئے،انہوں نے مزید کہاکہ اس ملاقات کی اہمیت اسلئے بھی ہے کہ اس ملاقات میں دونوں شخصیتیں اپنے ماننے والوں اور اپنے اپنے مذہب والوں کے نزدیک مہم شخصیت کا درجہ رکھتی ہیں۔ دینی ومذہبی پس منظرمیں اس ملاقات نےبےدینی،الحاد اور بد اخلاقیت کےمقابل دین سے وابستگی کومضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا عراق کو اسکی تاریخ اورنجف اشرف کو روحانیت سےبھری اسکی تاریخ کی وجہ سےالگ نظریےسے دیکھتی ہےاور پوپ فرینسس کا عراق حج (پوپ کی تعبیرکا یہ حصہ ہے) کی صورت آنا اسی عالمی نظریے کی عکاس ہے۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مزید بیان کیا کہ اس تاریخی دورے کو کامیابی سے ہمکنارکرکےعراق نے یہ ثابت کردیا ہےکہ اس کےپاس ماہرین اورصلاحیتوں کی کمی نہیں ہےاوروہ انہیں پرتکیہ کرتےہوئےاپنےمستقبل کی تعمیر نو کرسکتا ہےعراقیوں نےاگر کسی بات پر اتفاق کرلیا اورآپسی تعاون کو یقینی بنا لیا تو بلا شک و شبہ وہ کامیابی سے نتیجےحاصل کرسکتے ہیں اور پوپ کےسفرسے یہ بات اورکھل کر سامنے آئی ہےاسلئےضروری ہےکہ سب ملکر آپسی تعاون سےعراق کےمستقبل اورتعمیر نو پرکام کریں اوراس کےلئے ہرممکنہ طاقت و قوت کا استعمال کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13827