9

علامہ جمعہ اسدی کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کو مبارکباد

  • News cod : 14212
  • 26 مارس 2021 - 14:24
علامہ جمعہ اسدی کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کو مبارکباد
حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو دوبارہ اس عظیم دینی پلیٹ فارم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین ، جامعہ امام صادق کے پرنسپل اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی کو ایک بار پھر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور وفاق المدارس الشیعہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید مضبوط اور ملک گیر بنانے پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو دوبارہ اس عظیم دینی پلیٹ فارم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کے عزم کو ایک بار پھر دہراتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14212