55

سندھ میں مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 14345
  • 27 مارس 2021 - 23:09
سندھ میں مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ
کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ حکومت نے کل سے دوبارہ مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی، جب کہ صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14345