8

کسی شخص کو اٹھاکر غائب کرنا جنگل کا قانون ہے/اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں تمام شواہد کے ساتھ پیش کیا جائے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 14629
  • 02 آوریل 2021 - 15:35
کسی شخص کو اٹھاکر غائب کرنا جنگل کا قانون ہے/اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں تمام شواہد کے ساتھ پیش کیا جائے، علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے "وفاق ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، کسی شخص کو یوں اٹھاکر غائب کردینا جنگل کا قانون ہے، اگر آپ کے مطابق کوئی مجرم ہے یا کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں قانوں موجود ہے اسے گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کریں اور سزا دے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے “وفاق ٹائمز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، کسی شخص کو یوں اٹھاکر غائب کردینا جنگل کا قانون ہے، اگر آپ کے مطابق کوئی مجرم ہے یا کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں قانوں موجود ہے اسے گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کریں اور سزا دے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محبِ وطن اور ذی شعور پاکستانی کسی مجرم کی حمایت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے لیکن اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ آپ کو کسی کے اوپر شک ہو تو اسے غائب کریں اور کئی سال غائب رکھے حتی انکے وارثوں کو پتہ نہ چلیں کہ وہ زندہ ہے یا نہیں۔

جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ افضل حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا نہ قانون ہے کہ لوگوں کو شک کی بنیاد پر غائب کریں، اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں تمام شواہد کے ساتھ پیش کیا جائے اور جرم ثابت ہونے پر سزا بھی دی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14629

ٹیگز