حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر شیعہ علما کونسل آزاد کشمیر مولانا سید صادق حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے ملاقات ہے۔
اس ملاقات میں اہلسنت علما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اس امر پہ اتفاق ہوا کہ خطے میں بقائے باہمی اور امن و امان کے حالات درست رکھنے کے کئے تمام مکاتب تعاون کریں گے اور شرپسندوں سے ریاست کو محفوظ رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے محترمات کا احترام کریں گے۔