6

لاہور: شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ،آرمی چیف اور وزیر اعظم سے بازیابی کا مطالبہ

  • News cod : 15314
  • 11 آوریل 2021 - 17:41
لاہور: شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ،آرمی چیف اور وزیر اعظم سے بازیابی کا مطالبہ
مُلک بھر کی طرح لاہور کے لبرٹی چوک میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے زیر اہتمام شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مُلک بھر کی طرح لاہور کے لبرٹی چوک میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے زیر اہتمام شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔لبرٹی چوک میں ہونے والےا حتجاج میں لاپتہ افراد کے اہل خاننہ نے بھی شرکت کی اور آرمی چیف ،وزیر اعظم سے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرہ سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن فخر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے پرامن اور محب وطن شہری ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے جبری لاپتہ تنویر حیدر بلوچ کے بھائی نسیم عباس نے کہا کہ اگر میرا بھائی گناہ گار ہیں توعدالت میں پیش کیا جائے ہمیں بتایا جائے کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے اگر ان کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میںکیوں نہیں پیش کیا جاتا۔ہمارے آباواجداد نے اس ملک کے لیے قربانیاں دیں ہیں آج بانیان پاکستان کی اولادیں انصاف مانگنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

اس موقع پر مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی ہمارے رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے، ہمارے اجتماعات میں آج بھی پاکستان سے محبت کا اظہار حب الوطنی سے بھرپور نعروں کے ذریعے کیا جاتا ہے، ریاستی اداروں کا غیرمنصفانہ کردار ہمیں ریاست سے جدا نہیں کرسکتا، لاپتہ افراد میں کوئی 6 سال سے لاپتہ تو کوئی دس سال سے لاپتہ ہے، وہ شیعہ نوجوان بھی شامل ہیں جن کے چھ ماہ کے چھوٹے بچے شامل ہیں کیا یہ ہے عمران خان کی ریاست مدینہ جس میں محب وطن افراد کو جبری لاپتہ کیا جاتا ہو۔ اگر جبری لاپتہ افراد کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو پر ملک بھر میں علامتی دھرنوں کو مستقل دھرنوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15314