11

وفاق المدارس الشیعہ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت کردی

  • News cod : 15380
  • 13 آوریل 2021 - 13:13
وفاق المدارس الشیعہ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت کردی
سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علماءسے خواہش کی گئی ہے کہ پیروان مکتب حقہ کے لیے رویت ہلال میںمرکزیت پیدا کرنے کے سلسلے میں وفاق المدارس کے مرکزی دفتر، مقامی علمائ، آئمہ مساجد، مدارس کے پرنسپل صاحبان اور متدین مومنین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریںاور چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے رمضان المبارک کے چاند نظر آ نے میں کسی تنازع سے بچنے کے لئے مقامی علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فقہی قواعد و ضوابط کے مطابق رویت ہلا ل پر اطلاع دیں ۔تاکہ ہر سال ماہ مقدس میں رویت ہلال کو متنازع بنانے کا سد باب کیا جاسکے ۔

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علماءسے خواہش کی گئی ہے کہ پیروان مکتب حقہ کے لیے رویت ہلال میں مرکزیت پیدا کرنے کے سلسلے میں وفاق المدارس کے مرکزی دفتر، مقامی علمائے، آئمہ مساجد، مدارس کے پرنسپل صاحبان اور متدین مومنین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریںاور چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام موصولہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ماہ مقدس رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے حوالے سے فیصلہ کریںگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15380