4

آیت اللہ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے مقبوضہ کشمیر میں دعائیہ تقریب

  • News cod : 15647
  • 17 آوریل 2021 - 1:59
آیت اللہ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے مقبوضہ کشمیر میں دعائیہ تقریب
انجمن شرعی شیعیان مقبوضہ جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے انکی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعیان جہان کے مرجع عالی قدر اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے معتمد حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی جو گزشتہ کئی ایام سے علیل ہے کی جلد صحت یابی اور عمر درازی کے لئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ جمعہ اجتماعات کے موقع پر خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

تفصیلات کے مطابق،امام جمعہ کشمیر نے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی شخصیت اور علمی و روحانی کردار و عمل کی وضاحت کرتے ہوئے انکی گرانقدر دینی خدمات کو اجاگر کیا۔ انجمن شرعی شیعیان مقبوضہ جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے انکی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا۔

آغا صاحب نے نمائندہ ولی فقیہ برائے ہند حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور کے برادر محترم انجینئر محسن مہدوی پور کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین و پسماندگان بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور سے تعزیت کی آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ باب العلم سے منسلک حوزت علمیہ حوزہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام اور جامعۃ الزہرا حسن آباد سرینگر نے بھی نمائندہ ولی فقی کو انکے برادر محترم کے وفات پر ہدیہ تعزیت پیش کیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15647