8

پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے اہل مغرب مسلمانوں سے معافی مانگیں، وزیراعظم عمران خان

  • News cod : 15702
  • 17 آوریل 2021 - 16:27
پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے اہل مغرب مسلمانوں سے معافی مانگیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے اہل مغرب مسلمانوں سے معافی مانگیں،نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف وہی معیار اپنایا جائے جو ہولوکاسٹ کے خلاف تبصرہ پر اپنایا جاتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے اہل مغرب مسلمانوں سے معافی مانگیں،نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف وہی معیار اپنایا جائے جو ہولوکاسٹ کے خلاف تبصرہ پر اپنایا جاتا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں سب پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نےتحریک لبیک پاکستان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کےتحت جبھی کاروائی کی جب انہوں نے ریاستی عملداری کو للکارا اور کوچہ کو فسادسےبھرتےہوئےعوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملہ آور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین و قانون سےبالاترنہیں ہوسکتا۔‏

وزیر اعظم نے کہا کہ دائیں بازو کے انتہاء پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادی اظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3 ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان انتہاء پسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی حکومتوں سےبھی میرا مطالبہ ہےکہ وہ ہمارے رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کےخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15702