24

علامہ محمد حسین اکبر کا ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کے لئے انتخاب خوش آئند ہے، علامہ سید محمد نجفی

  • News cod : 15783
  • 19 آوریل 2021 - 12:24
علامہ محمد حسین اکبر کا ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کے لئے انتخاب خوش آئند ہے، علامہ سید محمد نجفی
ہمیں امید ہے علامہ صاحب مکتب تشیع کی نمائندگی احسن انداز میں کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ادارہ منہاج الحسین لاہور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد حسین اکبر کا انتخاب برائے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل خوش آئند ہے۔ ہم ان کی موفقیت کے لیے دعا گو ہیں اور ان کو اس ذمہ داری کے ملنے پہ ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر محمد نجفی کا مزید کہنا تھا ہمیں امید ہے علامہ صاحب مکتب تشیع کی نمائندگی احسن انداز میں کریں گے۔

دعا گوں ہوں اللہ تعالی فاضل عالم علامہ محمد حسین اکبر کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے اور انکا سایہ ملت تشیع پہ تا دیر قائم رکھے ۔آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15783