23

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کی رسم قل آج ہوگی

  • News cod : 16077
  • 24 آوریل 2021 - 12:10
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کی رسم قل آج ہوگی
جامعۃ المنتظر انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے شہریوں سے رسم قل میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ مرحوم کی رسم قل آج بروز ہفتہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین اور وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گذشتہ روز علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے پڑھائی جبکہ آج جامعۃ المنتطر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جامعۃ المنتظر انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے شہریوں سے رسم قل میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔ اس موقع پر مختلف علماء کی جانب سے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16077